یو اے ای میں شدید گرمی کی لہر، پارہ 51 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا

دبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے

منگل 5 اگست 2025 11:52

یو اے ای میں شدید گرمی کی لہر، پارہ 51 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)متحدہ عرب امارات میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔دنیا کے مختلف ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی شدید گرمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق یکم اگست کو سویحان اور العین میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا جو اس سال اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔شدید گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دوپہر 2 سے شام 4 بجے تک دھوپ میں کام نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹرز نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرمی کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی اور ہیٹ اسٹروک سمیت دیگر صحت کی پیچیدگیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے لہذا شہری بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔