اسرائیلی وزیراعظم کا فوجی آپریشن میں توسیع، غزہ کی پٹی پرمکمل قبضے کا ناپاک فیصلہ

منگل 5 اگست 2025 12:30

اسرائیلی وزیراعظم کا فوجی آپریشن میں توسیع، غزہ کی پٹی پرمکمل قبضے ..
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے اور غزہ کی پوری پٹی پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اسرائیل کے چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے پر غور کر رہے ہیں، اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے پر قبضے کی کوششیں شامل ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ زیر غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں جہاں یہ شبہ ہے کہ یرغمالی رکھے گئے ہیں۔چینل 12 کے مطابق نیتن یاہو کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے کابینہ کو ایک ایسا امریکی منظور شدہ منصوبہ پیش کیا جس کے تحت غزہ کے کچھ حصوں پر دوبارہ قبضہ کیا جائے گا۔ترک میڈیا کے مطابق غزہ میں ہر گزرتا لمحہ ایک اور فلسطینی بچے کی جان لے رہا ہے۔