بھارت نے روسی پیٹرول خریدنا بند نہ کیا تو ٹیرف میں نمایاں اضافہ کریں گے، ٹرمپ

بھارت سستے داموں روس سے پیٹرول خرید کر اسے عالمی منڈی میں بھی فروخت کر رہا ہے، گفتگو

منگل 5 اگست 2025 17:33

بھارت نے روسی پیٹرول خریدنا بند نہ کیا تو ٹیرف میں نمایاں اضافہ کریں ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روسی تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری کے ردِ عمل میں بھارت ہر عائد کیے گئے درآمدی ٹیرف میں نمایاں اضافہ کریں گے۔

(جاری ہے)

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ بھارت نہ صرف روسی تیل کی بڑی مقدار خرید رہا ہے بلکہ اس کا بڑا حصہ عالمی منڈی میں فروخت کر کے زبردست منافع بھی کما رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت کی روس کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربتیں، دفاعی اور توانائی معاہدے سمیت بڑھتی ہوئی تجارت امریکا کو بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر نظرثانی پر مجبور کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ بھارت کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ روسی فوج یوکرین میں کتنے لوگوں کو مار رہی ہے۔ اسی لیے میں بھارت کی امریکا کو ادا کیے جانے والے ٹیرف میں خاطر خواہ اضافہ کرنے جا رہا ہوں۔