برطانوی شہزادی کے دورہ آسٹریلیا پر 84ہزار ڈالر خرچ،شہزادی کیٹ نے فیملی دورے میں یہ رقم ملبوسات ،جیولری پر صرف کی

اتوار 27 اپریل 2014 18:25

برطانوی شہزادی کے دورہ آسٹریلیا پر 84ہزار ڈالر خرچ،شہزادی کیٹ نے فیملی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) برطانیہ کی شہزادی کیٹ کا اپنے شوہر شہزادہ ولیم اور بیٹے جورج کے ہمراہ تین ہفتوں پر محیط آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا مہنگا ترین فیملی دورہ اختتام پذیر ہوگیا،عرب ٹی وی کے مطابق شہزادی کیٹ نے دونوں ممالک کے میں اپنے قیام کے دوران پچیس مختلف خوبصورت اشیا خرید کیں، جن میں روایتی اور جدید ملبوسات، گانز، جوتے اور جیولری شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق جوتوں، کپڑوں اور جیولری پر شہزادی نے 49 ہزار 560 آسٹریلوی پاؤنڈ خرچ کیے۔ امریکی ڈالر میں یہ رقم چوراسی ہزار ڈالر بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :