ریلوے سگنلز کی درستگی اور مزید جدت کیلئے مرحلہ وار کام کیا جا رہا ہے ‘پارلیمانی سیکرٹری عاشق کرمانی،تمام اضلاع کی ریلولے چوکیوں میں موجود پولیس ملازمین کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں‘وفاقی پارلیمانی سیکرٹری
اتوار 27 اپریل 2014 18:45
صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے سید عاشق علی کرمانی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے ،خراب ریلوے سگنلز کی درستگی اور مزید جدت کے لیے مرحلہ وار کام کیا جا رہا ہے ،ریلوے پٹری کو مانیٹر کرنے کے لیے نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،تمام اضلاع کی ریلولے چوکیوں میں موجود پولیس ملازمین کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں، ریلوے کی ایسی اراضی جہاں پر قبضہ گروپ عناصر عرصہ دراز سے قبضہ جمان ہیں ان کو واگذار کروانے کا آغاز کر دیا گیا ہے، محکمہ اپنی رٹ برقرار رکھنے کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل برؤے کار لائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف لیگی صوبائی رہنماء چوہدری منیب الحق کی رہائش گاہ پر اوکاڑہ پریس کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عتیق چوہدری،اشفاق چوہدری،حافظ حسنین رضا ،ملک ظفر اقبال اور اظہر شیخ بھی موجود تھے سید عاشق کرمانی نے کہا کہ سابق ادوار میں محکمہ میں ہونے والی کرپشن اور بد عنوانیوں کے باعث محکمہ کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا گیا تھا جس کی سمت درست کر کے اس کو خوشحالی کی پٹری پر گامزن کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مسافروں کو دی جانے والی سہولیات میں مزید اضافہ کیا جائے گا جبکہ ملک بھر میں موجود ریلوے اسٹیشنوں کی حالت بہتربنائے جانے کا کام بھی مرحلہ وار جاری ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.