ملک میں خون خرابے کے بغیر امن کا قیام پوری قوم کی خواہش ہے ‘ عمران خان،عوام کے نام پر اقتدار میں آنیوالے عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے ان میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ، انٹرویو
اتوار 27 اپریل 2014 21:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں خون خرابے کے بغیر امن کا قیام پوری قوم کی خواہش ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ مذاکرات انتہائی پیچیدہ اور صبر آزما معاملہ ہے لیکن دونوں طرف سے دانشمندی اور سنجیدگی سے اسکے جلد نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ، قومی ادارے ہمارے دفاع کی ضمانت ہیں او رپوری قوم انکی پشت پر ہے ، تحریک انصاف آزاد ی صحافت پر یقین رکھتی ہے لیکن اسکے قواعد و ضوابط ہونے چاہئیں ۔
اپنے ایک انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ایک سال کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور اس عرصے میں عوام کو ذرا برابر ریلیف نہیں دیا گیا ۔ عوام کے نام پر اقتدار میں آنے والے عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے ان میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں جسکی وجہ سے عوام شدید مایوس ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 11مئی کے احتجاج کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور عوام تحریک انصاف کی آواز پر لبیک کہنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن کے قیام کے لئے مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھتے رہنا چاہیے ۔ پوری قوم کی خواہش ہے کہ ملک میں خون خرابے کے بغیر امن کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ عمران خان نے کہا کہ دہشتگرد ی کے خلاف جنگ میں عوام ،سکیورٹی اداروں اور پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.