دھاندلی کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ، انصاف نہیں ملا سڑکوں پر آنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ، عمران خان ،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ، عوام گیارہ مئی کو جمہوریت کے استحکام کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے ،چار حلقوں میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات ہو جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ، تحریک انصاف کے چیئر مین کا تقریب سے خطاب ، میڈیا سے گفتگو
بدھ 30 اپریل 2014 19:50
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران نے کہا ہے کہ دھاندلی کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ، انصاف نہیں ملا سڑکوں پر آنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ، عوام گیارہ مئی کو جمہوریت کے استحکام کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے ،چار حلقوں میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات ہو جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ۔
بدھ کو یہاں پشاور میں تعمیر اسکول پروگرام کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو کسی سے خطرہ نہیں اگر کسی سے خطرہ ہے تو صرف ان لوگوں سے جنہوں نے الیکشن میں دھاندلی کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ عام انتخابات والے دن تاریخی دھاندلی ہوئی لیکن ہماری کوئی بات نہیں سنی گئی، تحریک انصاف نے 4 حلقوں میں دھاندلی کی شکایت کی تھی جب بھی اس کی تحقیقات ہوں گی تو دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا، الیکشن میں دھاندلی کیلئے سڑکوں پرآنے والی زہرہ شاہد کو کراچی میں قتل کردیا گیا جبکہ دھاندلی کے خلاف 11 مئی کو تحریک کا آغاز کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.