جنوبی کوریا میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے لاشوں کی تلاش کا کام خراب موسم کے باعث روک دیا گیا
اتوار 4 مئی 2014 16:59
سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) جنوبی کوریا میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے لاشوں کی تلاش کا کام خراب موسم اور تیز سمندری لہروں کے باعث روک دیا گیا ہے جبکہ حکام نے لاپتہ افراد کے کبھی نہ ملنے کا خدشے کا بھی اظہار کیا ہے ۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے جنوبی کورین بحریہ کے ترجمان کو میونگ لنک کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 228نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 74افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام خراب موسم کے باعث روک دیا گیا ہے ۔
موسم ٹھیک ہو جانے پر امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی ۔دوسری جانب جنوبی کورین حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شائد فیری حادثہ میں لاپتہ ہو جانے والے افراد کو کبھی تلاش نہ کیا جا سکے ۔ یاد رہے کہ جنوبی کورین بحری جہاز 16اپریل کو سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ حادثہ کے وقت بحری جہاز پر ڈان ون ہائی سکول کے 300طلباء سمیت 476افراد سوار تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.