وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار ،اعداد و شمار الگ الگ ہونے کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی ، محکمے کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائیگا،عوام سے حقائق نہیں چھپائے جائیں گے ،پیداوار ،تقسیم اور ٹرانسمیشن کی خامیوں کو دور کیا جائیگا، وزیر مملکت ،پچھلی حکومتوں کے آنکھوں میں دھول جھونکی گئی اپنے ساتھ ایسا نہیں ہونے دینگے ، ہمیں تقسیم کار کمپنیاں غلط اعداد وشمار نہیں دے سکتیں عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے اس پر جلد قابو پا لیں گے،اب مظفر گڑھ اور جامشورو پاور پلانٹ کو آئل کی ترسیل ریلوے کے ذریعے ہوگی، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 9 مئی 2014 19:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اعداد و شمار الگ الگ ہونے کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی ، پچھلی حکومتوں کے آنکھوں میں دھول جھونکی گئی اپنے ساتھ ایسا نہیں ہونے دینگے ، ہمیں تقسیم کار کمپنیاں غلط اعداد وشمار نہیں دے سکتیں عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے اس پر جلد قابو پا لیں گے ۔
جمعہ کو وزارت پانی و بجلی میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مصدق ملک اور دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکرگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کمپنیوں کے پاس حقیقی اعداد و شمار ہی نہیں ہیں غفلت کے مرتکب افراد کو معاف نہیں کرینگے جس فیڈر میں بجلی چوری ہوئی وہاں کے ایس ڈی او اور ایس ای کیخلاف مقدمہ درج ہونگے این ٹی ڈی سی بھی نظام کی خرابی کی ذمہ دار ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں کے دوران کسی نے اس نظام کو درست نہیں کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.