اسلام آباد ڈی چوک جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی،
اتوار 11 مئی 2014 20:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) 11 مئی 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے آج کے احتجاجی جلسے میں قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی جب کہ ملک بھر سے مزید کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں 40 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، میڈیا اور پارٹی قیادت کے لئے دو الگ الگ اسٹیج بنائے گئے ہیں جب کہ سڑک کے دونوں اطراف قناتیں لگائی گئی ہیں۔
جلسہ گاہ پہنچنے والے کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں سے عوام کی بڑی تعداد ڈی چوک پہنچ رہی ہے۔دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے اس کے علاوہ ڈی چوک جانے والے تمام راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں اور صرف پیدل جانے والوں کو جلسہ گاہ کی جانب جانے دیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.