این اے 122 کے ووٹوں کی تصدیق کا معاملہ الیکشن کمشن کو واپس
پیر 12 مئی 2014 17:51
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 122 کے ووٹوں کی تصدیق کا معاملہ الیکشن کمیشن کو واپس بھجوا دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل افسران مصروف ہیں، جانچ پڑتال نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس نے کیس نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر پابند ہیں، وہ کسی کے الزامات کا جواب نہیں دے سکتے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو سردار ایاز صادق کی جانب سے بتایا گیا کہ الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حلقہ این اے 122 کے ریکارڈ کے معائنہ کی اجازت دی ہے حالانکہ قانون کے تحت انتخابات کے بعد ریٹرننگ آفیسر کا رول ختم ہو جاتا ہے۔ عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ آفیسر ریکارڈ کا معائنہ کر سکتا ہے۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے حلقہ این اے 124 کی مثال موجود ہے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ آپ ریٹرننگ آفیسرز پر الزامات بھی لگاتے ہیں اور پھر انہی سے معائنہ بھی کرواتے ہیں۔ آپ کے کیس میں حکم امتناعی بھی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ریٹرننگ آفیسر پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدلیہ نے الیکشن کمشن کی درخواست پر ملکی مفاد میں ریٹرننگ آفیسرز کی خدمات دی تھیں ورنہ ہمارے جوڈیشل افسران اتنے فارغ نہیں بیٹھے۔ عدالتوں میں لاکھوں کی تعداد کے حساب سے کیسز زیر سماعت ہیں۔ ریٹرننگ آفیسرز کے خلاف آپ نے آج تک ایک درخواست نہیں دی لیکن الزامات لگا رہے ہیں، یہ بہت غلط بات ہے، ہم ان چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتے۔ چیف جسٹس نے کیس واپس الیکشن کمشن کو بھجواتے ہوئے نمٹا دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.