کراچی اور لاہور سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ، محکمہ صحت نے لاہور کی 73 یونین کونسلوں کو ہائی رسک قرار دیدیا،دو خصوصی مہم چلائی جائیں گی ۔ اپ ڈیٹ
منگل 13 مئی 2014 19:46
لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) کراچی اور لاہور سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، لاہور میں آؤٹ فال روڈ کے نالے سے لئے جانے والے نمونوں میں دو قسم کی جینو ٹائپ سامنے آ گئیں ، محکمہ صحت نے لاہور کی 73 یونین کونسلوں کو ہائی رسک قرار دے دیا۔قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی کے گڈاپ ٹاؤن، مچھر کالونی، خمیسو گوٹھ اور راشد منہاس روڈ گلشن اقبال سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
لاہور کے آؤٹ فال پمپ روڈ سے حاصل کیے گئے نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ لاہور میں آؤٹ فال روڈ کے نالے سے لئے جانے والے نمونوں میں دو قسم کی جینو ٹائپ سامنے آ گئیں ۔ محکمہ صحت نے نالے سے جو نمونے لئے تھے ان میں دو قسم کی جینو ٹائپ پائی گئی ہیں۔(جاری ہے)
ایک جنیو ٹائپ شمالی وزیرستان اور دوسری اکتوبر 2013 میں لاہور کے پولیو کیس سے ملتی ہے جس کے بعد محکمہ صحت نے لاہور کی 73 یونین کونسلوں کو ہائی رسک قرار دے دیا ہے۔
محکمہ صحت نے لاہور کی 23 یونین کونسلوں میں شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کی سڑیٹیجی تبدیل کر دی ۔ اب پولیو کی خصوصی مہم 73 یونین کونسلوں میں 19 سے 21 مئی تک منائی جائے گی جبکہ دوسری مہم 2 جون سے 4 جون تک ہوگی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پشاور کے سیوریج نمونوں اور اسلام آباد میں وائرس نہیں پایا گیا۔مزید اہم خبریں
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.