امریکی وزیردفاع سعودی عرب پہنچ گئے،شاہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے،چیک ہیگل کل خلیج تعاون کونسل اورسعودی عہدیداروں سے ملاقات،شامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائیگا

منگل 13 مئی 2014 22:31

امریکی وزیردفاع سعودی عرب پہنچ گئے،شاہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے،چیک ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) امریکی وزیردفاع چَک ہیگل مشرق وسطیٰ کے خطے کے دورے کے پہلے مرحلے میں منگل کو سعودی عرب پہنچ گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چَک ہیگل کل(بدھ کو) سعودی عہدے داروں سے شام کی صورت حال اور ایران کے جوہری تنازعے پر جاری مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ خلیج تعاون کونسل کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقات کریں گے یہ 2008ء کے بعد اس نوعیت کا پہلا اجلاس ہوگا،ان کا گذشتہ ایک سال میں خطے کا یہ تیسرا دورہ ہے،پینٹاگان کے پریس سیکریٹری رئیر ایڈمرل جان کربی نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس دورے کا مقصد خطے میں امریکا کی علاقائی حکمت عملی کو آگے بڑھانا ہے،،پینٹاگان کے پریس سیکریٹری رئیر ایڈمرل جان کربی نے بتایاکہ چَک ہیگل جی سی سی کے وزرائے دفاع کے ساتھ اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں امریکا کے سکیورٹی وعدوں کو پورا کرنے اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھنے کے لیے ملک کی غیر متزلزل پالیسی کا اعادہ کریں گے،اس اجلاس میں فضائی اور میزائل دفاع ،میری ٹائم سکیورٹی اور سائبر دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مربوط پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،امریکی وزیردفاع سعودی عرب کے بعد اردن اور اسرائیل جائیں گے وہ اسرائیلی ہم منصب سے صہیونی ریاست کی راکٹ اور میزائل دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :