سعودی شہری نے کار چلانے پر بیوی کو طلاق دیدی،بیوی نے کارڈرائیونگ کی خود ویڈیوبناکراپنے شوہر کو سرپرائز دینے کی کوشش کی،عدالت نے شوہر کے حق میں فیصلہ سنادیا

منگل 13 مئی 2014 23:40

سعودی شہری نے کار چلانے پر بیوی کو طلاق دیدی،بیوی نے کارڈرائیونگ کی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء)سعودی عرب میں ایک شہری نے کارچلانے پر بیوی کو طلاق دیدی،برطانوی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے مغربی صوبہ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شوہر کے گھر میں نہ ہونے پر بیوی نے کار چلا کراپنے خاوند کو سرپرائز دینے کی کوشش کی ،خاتون نے کارچلانے کی ویڈیوموبائل فون پر بنا کر اپنے خاوند کے موبائل پر ایم ایم ایس کی اورفون کرکے کہاکہ وہ ان کو اپنے اس اقدام سے حیران کرنا چاہتی تھی مگر اس کے خاوند نے اس پر اظہا رناراضی کیااورعدالت میں رجوع کیا،خاوند نے عدالت کو بتایاکہ اس نے اپنی بیوی کو ماراہے نہ پیٹا،بلکہ اسے کہاہے کہ اس نے بغیر اجازت لیے گھر سے نکلنے اورکارچلا کر نہ صرف اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کی بلکہ ملکی قانون بھی توڑا،اس لیے میں نے اپنی بیوی کو کہاکہ وہ اپنے میکے جائے اورطلاق کے کاغذات تیار ہونے کاانتظارکرے ،جس کے بعد عدالت نے شوہر کا موقف تسلیم کرتے ہوئے اسے اپنی مرضی کرنے کا حکم دیدیا،واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی ہے ۔