اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سمیت برطرف کئے گئے 38ملازمین کو بحال کردیا ، نجم سیٹھی کی عبوری کمیٹی غیرقانونی ہے ، جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بینچ کا فیصلہ ، عدالتی فیصلے میں 10 فروری کو جاری ہونے والا عبوری کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا،کہاں اپیل کر نی ہے فیصلہ حکومت نے کر نا ہے ، جو بھی ہو کرکٹ کے مفاد میں ہونا چاہیے ، خوشخبریاں ادھوری رہ گئیں تو نقصان ہوگا ، نجم سیٹھی ۔ تفصیلی خبر
ہفتہ 17 مئی 2014 21:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کو بحال کر تے ہوئے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کی عبوری کمیٹی غیرقانونی ہے ۔ہفتہ کو اسلام آباد کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے چیئرمین پی سی بی تقرری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق چیئرمین ذکا اشرف کو عہدے پر ایک بار پھر بحال کر دیا گیا۔
جسٹس نور الحق قریشی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے برطرف 38 ملازمین کو بھی بحال کر دیا عدالت نے نے اپنے فیصلے میں 10 فروری 2014 کو جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے تحت نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کیا گیا تھا اسے بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے بورڈ میں بنائی جانے والی عبوری کمیٹی کو بھی ختم کرنے کا حکم دیا عدالتی فیصلے میں 10 فروری کو جاری ہونے والا عبوری کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا دوسری جانب عدالتی فیصلے پر نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ترقی کے خواہش مند ہیں انہوں نے کہاکہ اگر خوشخبریاں ادھوری رہ گئیں تو بہت نقصان ہوگا انہوں نے کہاکہ جو بھی ہو کرکٹ کے مفاد میں ہونا چاہیے نجم سیٹھی نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کے ایس آر او پر فیصلہ کیا ہے یہ حکومت کا فیصلہ ہوگا وہ کہاں اپیل کرتی ہے اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ذکا اشرف کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ تحلیل کردیا تھا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.