دہشتگردی کا خطرہ، اسلام آباد کو فوج کے حوالے کئے جانے کا امکان، خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ
جمعرات 22 مئی 2014 19:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2014ء) شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے باعث ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی سیکیورٹی فوج کو سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات اقدامات شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی کے بعد کئے جا رہے ہیں۔ شمای وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی کارروائی جاری ہے۔
کسی بھی دہشتگردانہ خطرے کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کی سیکیورٹی پاک فوج کے 10 کور کے حوالے کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بارہ حساس اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر تما م اداروں کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
پشاور سمیت صوبے کے تمام حساس مقامات پر سیکورٹی کے موثر انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے تا کہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔
پشاور، نوشہرہ، مردان، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت تمام حساس اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ اُدھر شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تمام علاقوں میں گزشتہ روز نافذ ہونے والا کرفیو بھی برقرار ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ماچس میں جمعرات کی صبح سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر توپ خانوں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ گزشتہ روز سے جاری کارروائی میں 71 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک آفیسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.