خان سید عرف خالد سجنا گروپ تحریک طالبان پاکستان سے علیحدہ ہوگیا
بدھ 28 مئی 2014 11:41
جنوبی وزیر ستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مئی 2014ء) محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے خان سید عرف خالد سجنا گروپ نے تحریک طالبان پاکستان نے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے نامعلوم مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سیاسی شوریٰ کے رکن اور خان سید عرف خالد سجنا گروپ کے ترجمان مولانا اعظم طارق نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کا انتظام سازشی ٹولے کی وجہ سے نادیدہ ہاتھوں میں چلاگیا ہے،موجودہ تحریک طالبان پاکستان باہر سے پیسے لے کر اجرتی قاتل بنی ہوئی ہے، موجودہ نظام کے لوگ خفیہ تنظیموں کے آلہ کار ہیں، یہ لوگ مدارس سےرقوم کے مطالبے، عوامی مقامات پردھماکوں، ڈاکا زنی اور بھتا خوری میں ملوث ہیں،مسلک اور عقائد و نظریات کے پرچار کی وجہ سے دوسرے حلقوں کےطالبان ان سے بدظن ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
مولانا اعظم طارق کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہم نے تحریک طالبان میں اصلاح و اتحاد کی کوشش کی لیکن ہماری کوششوں کے باوجود سازشی ٹولہ کامیاب رہا، طالبان کے نام پربھتہ خوری کی اجازت نہیں دے سکتے،گروپ کی موجودہ صورت حال اور نظریات اسلام مخالف اور ہمارے ایجنڈے کا حصہ نہیں، اس لئے امیر خالد محسود کی قیادت میں محسود طالبان گروپ تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہے۔ اب ان کا گروپ تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے نام سے جانا جائے گا اور ہم امارات اسلامی افغانستان کے قائدین کی ہدایات پر آگے بڑھیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.