امریکہ نے بوکوحرام کے خاتمے کا توڑنکال لیا،نائیجریامیں سیٹلائیٹ چینل کا آغاز،منصوبے پر کام تیزری سے جاری ہے تفصیلات فراہم نہیں کرسکتے ،امریکی عہدیدار

اتوار 8 جون 2014 12:50

امریکہ نے بوکوحرام کے خاتمے کا توڑنکال لیا،نائیجریامیں سیٹلائیٹ چینل ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) امریکہ شمالی نائیجریا میں ایک سیٹلائیٹ چینل کو سرمایہ فراہم کر رہا ہے تاکہ علاقے میں بوکو حرام سمیت متعدد دوسرے انتہا پسند گروپوں کا مقابلہ کیا جا سکے کہ جو اسلام کا نام استعمال کر کے اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کا جواز تلاش کر رہے ہیں،امریکی اخبار کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ منصوبے پر کام جاری ہے، تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکہ ، انتہا پسندی کی طرف مائل جنگجووں کو مخاطب کرنے کے لئے جاذب نظر متبادل ذرائع فراہم کرے گا۔اخبار کے مطابق انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے جاذب نظر اشتہار اور پیغامات نشر کرنے کے مینڈیٹ کے ساتھ سامنے آنے والے چینل نے بھی پروگرام پیش کرنا شروع نہیں کئے، تاہم اس پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے لیے سرمایہ امریکی وزارت خارجہ کے انسداد دہشت گردی سیل کی جانب سے فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس پر چھ ملین ڈالر لاگت آئے گی۔یاد رہے کہ امریکہ نے بوکو حرام کی جانب انتہا پسندانہ کارروائیوں میں تیزی کے بعد حالیہ چند دنوں سے 'لاگوس' سے اپنا تعاون بڑھایا ہے۔ مانیٹرنگ اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں تعاون گذشتہ اپریل میں 200 طالبات کے اغوا کے بعد بڑھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :