امریکہ شامی باغیوں کومہلک امدادمہیاکررہاہے،سوزن رائس، ہم شامی حزب اختلاف کے لیے اپنی تمام امداد کی تفصیل بیان کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں،مشیرقومی سلامتی

اتوار 8 جون 2014 13:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے کہا ہے کہ امریکہ شامی حزب اختلاف کے منتخب ارکان کو مہلک اور غیرمہلک امداد مہیا کررہا ہے،سوزن رائس نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہاکہ انھیں شام میں جاری خانہ جنگی میں خونریزی سے صدمہ پہنچا تھا اور اسی لیے اوباما انتظامیہ نے اعتدال پسند حزب اختلاف کے لیے مہلک اور غیر مہلک امداد میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم شامی حزب اختلاف کے لیے اپنی تمام امداد کی تفصیل بیان کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں لیکن ہم نے واضح کردیا ہے کہ ہم اپوزیشن کو فوجی اور غیر فوجی امداد مہیا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :