وزیر اعظم اور آرمی چیف اکٹھے نہ ہوئے تو پاکستان نہیں بچے گا، محمود اچکزئی
جمعرات 12 جون 2014 14:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12جون 2014ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے متفقہ موقف نہ اپنایا تو پاکستان نہیں بچے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جمہوری عمل میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے، ان کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آئی ایس آئی کو دنیا کی بہترین ایجنسی بنائے۔
انہوں نے اپنے پوری سیاسی کیریئر میں کسی بھی حکومت سے رشوت یا فائدہ نہیں لیا اگر کوئی ان پر کرپشن کا ایک بھی داغ ثابت کردے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ ان کا ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے جھگڑا صرف جمہوری عمل میں مداخلت کا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی ایک شہر میں جلسہ کرتے ہیں اور کبھی دوسرے، انھیں چاہیئے کہ وہ جلسوں کے بجائے اپنے صوبے کے انتظامی امور پر توجہ دیں۔
وہ نواز شریف کی جگہ وزیر اعظم ہوتے تو طاہرالقادری کو گرفتار کرکے انھیں واپس کینیڈا بھجوادیتے۔محمود اچکزئی
کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کو خطرات ہیں اس کے پیش نظر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یا اے پی سی بلائی جائے، جمہوریت کوبچانے کے لئے میڈیا، جج اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک اتحاد بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ملک کے مفاد میں وزیر اعظم اور آرمی چیف ایک موقف اپنا لیں اگر نواز شریف اور راحیل شریف اکٹھے نہ ہوئے تو پاکستان نہیں بچے گا۔ امریکا سمیت دنیا کو یقین دہانی کرائیں کہ دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.