پاکستان اور دہشتگرد ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، الطاف حسین
اتوار 15 جون 2014 14:05
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔ ملک اور بیرون ملک آباد تمام امن پسند پاکستانی اپنے فرض کو پہنچانتے ہوئے پاکستان کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام اے پی ایم ایس او کے 36ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے دہشت گرد ہمارے قبائلی علاقوں اور شہروں میں آن بسے ہیں جوہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہےہیں۔
اگر دہشت گردوں کا پورے ملک پر قبضہ ہوگیاتو جگہ جگہ انسانوں کو ذبح کیا جائے گا اور عورتوں کو گھروں میں بند کردیا جائے گا۔ ملک کے تمام امن پسند عوام کو جنونیت کے خاتمے ، مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
دہشت گرد اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔ ملک اور بیرون ملک آباد تمام امن پسند پاکستانی اپنے فرض کو پہنچانتے ہوئے پاکستان کو بچانے کے لئے کردار ادا کریں۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ہرقسم کی دہشت گردی اورتشددکے خلاف ہے، ان کی جماعت مذہبی جنونیت اورمذہب ومسلک کے نام پرایک دوسرے کو کافر قراردینے اورمعصوم لوگوں کے قتل کے خلاف ہے، ایم کیوایم نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں امن چاہتی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ ملک میں ایسے جمہوری نظام کے لئے جدوجہد کر رہی ہے جہاں تمام پاکستانی شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.