وزارت داخلہ نے غیر مکی سفارتکاروں کو نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایات کردی۔ دس روز تک اہم پبلک مقامات اور بازاروں میں جانے سے گریز کریں‘غیر ملکیوں سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن بھی تیار ‘غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی‘وزارت داخلہ۔
جمعہ 20 جون 2014 19:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) وزارت داخلہ نے غیر مکی سفارتکاروں کو نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس روز تک اہم پبلک مقامات اور بازاروں میں جانے سے گریز کریں وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن بھی تیار کرلی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے غیر ملکی سفارتکاروں کو نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور سفارتکاروں اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ دس روز تک اہم پبلک مقامات اور بازاروں میں جانے سے گریز کریں دوسری جانب نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے عیر ملکیوں کیلئے پالیسی گائیڈ لائن تیار کرلی ہے۔
جس کے تحت کسی بھی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر مقیم ہونے پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی پالیسی کے تحت غیر ملکی کو مدت ختم ہونے کے بعد جرمانہ اور ڈی پورٹ کردیا جائے گا مدت ختم ہونے سے پہلے ہی اسے ویزہ میں توسیع کیلئے درخواست دینا ہوگی اور مزید قیام کیلئے اسے حساس اداروں سے کلیئرنس کرانا ہوگی۔ پالیسی پر عمل درآمد کیلئے کسی بھی غیر ملکی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.