رانا ثناء سے استعفی مانگ لیا ہے، شہباز شریف
جمعہ 20 جون 2014 20:49
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین،20 جون 2014) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر صوبائی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے استعفی مانگ لیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہ دلا دیں۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔
'میں نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے استعفی مانگ لیا ہے جب کہ اپنے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ان کا 16 سالہ دور عوام کے سامنے ہیں اور وہ ایسے شخص ہیں جنہوں نے سیلاب اور ڈینگی جیسے مسئلوں پر دیوانہ وار کام کیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے اور اگر کوئی جوڈیشل کمیشن سے مطمئن نہیں ہے تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔
شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ 'شہباز شریف ڈرامہ بند کریں اور استعفیٰ دیں'۔انہوں نے کہا کہ ایک رکنی کمیشن نے سب کو بے گناہ قرار دے دیا ہے، سپریم کورٹ واقعے کی آزادانہ انکوائری کرائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.