پشاور‘خاندانی دشمنیاں دہشت گردی سے زیادہ جانیں لے رہی ہیں ، دہشت گردی سے 259شہری جبکہ ذاتی دشمنی سے 555افراد قتل ہو تے ہیں

اتوار 22 جون 2014 13:24

پشاور‘خاندانی دشمنیاں دہشت گردی سے زیادہ جانیں لے رہی ہیں ، دہشت گردی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) لوگ کہتے ہیں کہ دہشت گردی معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اوریہ نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع بلکہ بے سکونی کا بھی باعث بن رہا ہے لیکن اعدادوشمارکہتے ہیں کہ معاشرے کے اندرچھوٹی چھوٹی باتوں پربننے والی دشمنیاں زیادہ انسانی جانیں لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پشاورمیں گذشتہ کچھ عرصے سے ہونے والے جرائم کی ایک تحریری تصویرہے جس میں درج ہے کہ دہشت گردی سے اگر 259شہری مرے ہیں توذاتی دشمنی سے 555افراد قتل ہوئے ہیں۔ اس تحریرکی ایک حقیقی تصویرپشاورکا نواحی علاقہ سلیمان خیل ہے جس کی گلیوں میں کم عمربچے اسلحہ اٹھائے پہرہ دیتے ہیں اوراپنی نظروں کے سامنے باپ کوقتل ہوتے دیکھ کردیوانہ ہونے والا اعجاز بھی اس کا ایک مستقل حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :