پشاور، اسلامیہ کالج میں ایف اے ایف سی میں داخلہ کے حصول کی غرض سے پراسپکٹس لینے آئے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات

پیر 23 جون 2014 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) اسلامیہ کالج میں ایف اے ایف سی میں داخلہ کے حصول کی غرض سے پراسپکٹس لینے آئے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اسلامیہ کالج میں داخلے کے لئے پراسپکٹس یونیورسٹی میں قائم حبیب بینک اوریونائیٹڈ بینک کی برانچوں کے سامنے طلباء کی لمبی لائنیں لگی ہوئی تھیں جو سخت گرمی اور دھوپ میں پراسپکٹس کے حصول کے لئے قطار میں کھڑے رہنی کی باری کا انتظار کر رہے تھے اس موقع پر موجود بعض طلباء کا کہنا تھا کہ وہ ایک ڈیڑھ گھنٹے سے لائن میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہں جبکہ کچھ لوگ لائن میں کھڑے بغیر بینک ملازمین سے ساز باز کر کے بغیر نمبر کے پراسپکٹس حاصل کر لیتے ہیں جس سے قطار میں کھڑے دیگر طلباء کو گھنٹوں دھوپ میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتاوہے دوسری جانب شدید گرمی اوردھوپ میں طلباء انتظار کرنے پر مجبور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :