اتر پردیش،آٹھ اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو زندہ جلا ڈالا

جمعہ 27 جون 2014 20:48

اتر پردیش،آٹھ اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو زندہ جلا ڈالا

سیتاپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء)بھارتی ریاست اتر پردیش میں زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آگیا۔ آٹھ ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلا ڈالا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق یہ ہولناک واقعہ اتر پردیش کے علاقے سیتاپور کے گاوٴں بیج پریا میں پیش آیا۔ والدین کے مطابق وکاس نامی ملزم نے شادی سے انکار پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو اغوا کیا اور اس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے تاہم ملزم کی نشاندہی کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔