ڈاکٹرطاہرالقادری کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
ہفتہ 28 جون 2014 17:06
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے متحدہ قومی مومنٹ کے سربراہ کو کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اورانہیں اتوارکوہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت دی۔
ڈاکٹرطاہرالقادری نے الطاف حسین کوبتایاکہ یہ آل پارٹیزکانفرنس 17جون کوہونے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے بارے میں ہورہی ہے جس میں دیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں کوبھی مدعوکیاگیا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اوراس بات پراتفاق کیا گیا کہ سانحہ لاہورکی اعلیٰ سطح تحقیقات ہونی چاہیے اورسانحہ کے ذمہ داروں کوسزاضرورملنی چاہیے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ہے جس میں مسلم لیگ (ق)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.