جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ متنازعہ علاقہ ہے، دفتر خارجہ
جمعرات 3 جولائی 2014 13:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) پاکستان نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ متنازیہ علاقہ ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کشمیر سے پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ رات ایل او سی پر شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوا جبکہ مسئلہ کے حل کے لئے مقامی کمانڈرز کا اجلاس بلالیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کشمیر سے پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوگا اور اب بھی اسے متنازعہ علاقہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فراہم کردہ فہرست سے زیادہ پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید ہیں جبکہ کئی قیدی اپنی سزا پوری کرنے کے باوجود پابند سلاسل ہیں، بھارتی جیلوں میں اب بھی 264 سویلین اور 116 ماہی گیر قید ہیں۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے افغان حکومت نے کبھی ثبوت فراہم نہیں کئے جبکہ تحریک طالبان پاکستان کا امیر مولوی فضل اللہ پاکستان کے خلاف باہر بیٹھ کر کارروائیاں کر رہا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے پاکستانی سیاسی جماعت کی جاسوسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات نہیں لیکن جاسوسی کا معاملہ امریکا کے ساتھ اٹھایا ہے۔
عراق میں جاری حالیہ بحران کے حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق اور شام کی صورتحال پر تشویش ہے جبکہ عراق میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں اور شورش زدہ شہر تکریت سے کئی پاکستانیوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا جاچکا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.