ارسلان افتخار وائس چیرمین بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے عہدے سے مستعفی
جمعرات 3 جولائی 2014 17:34
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار نے بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے وائس چیرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وائس چیرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،ارسلان افتخار نے اپنا استعفیٰ بذریعہ فیکس وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ اور چیف سیکریٹری کو بھجوا دیا ہے۔
(جاری ہے)
ارسلان افتخار
کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی لوگ ذاتی مفاد کے لئے مجھے بدنام کررہے تھے اور مجھ پر مسلسل الزامات عائد کیے جارہے تھے جس کے باعث دباؤ کا شکار تھا۔واضح رہے کہ ارسلان افتخار کو حال ہی میں بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کا وائس چیرمین تعینات کیا گیا تھا جس پر تحریک انصاف سمیت ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید اعتراض سامنے آیا تھا جبکہ ارسلان افتخار کی تعیناتی سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک نے بیان دیا تھا کہ ارسلان افتخار کو میں نے بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کا وائس چیرمین تعینات کیا ہے اوران کی تعیناتی پر جسے اعتراض ہے تو وہ مجھ سے بات کرے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.