دنیا بھر میں سالانہ 750 ارب ڈالرز کی خوراک ضائع کی جاتی ہے،اقوام متحدہ
جمعرات 3 جولائی 2014 19:48
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگری کلچرل آرگنائزیشن نے کہاہے کہ پوری دنیا میں انسان مجموعی طور پر پیدا ہونے والی خوراک کا ایک تہائی یا تینتیس فیصد حصہ ضائع کردیتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگری کلچرل آرگنائزیشن نے رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ دنیا میں کم خوراکی اور فاقے رکھنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے مگر دوسری جانب انسان سال بھر میں دنیا بھر میں 750 ارب ڈالرز مالیت کی خوراک ضائع کردیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کاشتکاری سے حاصل ہونے والی پیداوار کا 28 فیصد حصہ ضائع ہوتا ہے، جبکہ یہ ضائع شدہ خوراک زہریلی گرین ہاؤس گیسوں کی شکل میں ڈھل کر ماحولیاتی نقصانات میں اضافہ کردیتی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 39 فیصد گھرانے جو خوراک سب سے زیادہ ضائع کرتے ہیں وہ پھل اور سبزیاں ہیں۔(جاری ہے)
اقوام متحدہ کا کہناتھا کہ امریکہ بھر میں سالانہ 40 فیصد ایسی خوراک ضائع کی جاتی ہے جسے چکھا تک نہیں جاتا جبکہ یورپ میں لوگ سو ملین ٹن کھانا ہر سال پھینک دیتے ہیں اور یہ سب اس وقت ہوتا ہے جب دنیا میں ایک ارب سے زائد افراد بھوکے ہیں۔
پاکستان اور بھارت جیسے زیادہ گرم ممالک میں پھل اور سبزیوں زیادہ عرصے تک تازہ نہیں رہ پاتیں جبکہ ان ممالک کی بیشتر منڈیوں میں سردخانوں کی سہولت بھی موجود نہیں،جس کا نتیجہ بڑی مقدار میں سبزیاں اور پھل کے ضیاع کی صورت میں نکلتا ہے۔ایف اے او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ دنیا میں اتنی خوراک پیدا ہوتی ہے جو ہر ایک کے لیے کافی ہوتی ہے مگر اس کی فراہمی یا دیگر مسائل اس کے ضیاع کا سبب بن جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.