عراق میں داعش کی قید سے آزاد 46 بھارتی نرسیں وطن واپس پہنچ گئیں

ہفتہ 5 جولائی 2014 20:15

عراق میں داعش کی قید سے آزاد 46 بھارتی نرسیں وطن واپس پہنچ گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2014ء) عراق کے شمالی شہر ابریل میں محصور 46 بھارتی نرسیں داعش کی قید سے رہائی پانے کے بعد بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر کوچّی پہنچ گئی ہیں جبکہ ا نکے ساتھ مزید 100 بھارتی بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔بھارت کا خصوصی طیارہ ان نرسوں کو لے کر ہفتے کی صبح تقریباً 9 بجے ممبئی پہنچا یہاں سے نرسوں کو ان کے آبائی شہر کوچی پہنچایا گیا، کوچی ایئر پورٹ پر ریاست کے وزیر اعلیٰ نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

نرسوں کی رہائی کی خبر کے آنے کے بعد عراق میں یرغمال ایک نرس شرت کی والدہ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میری بیٹی وطن واپس پہنچ گئی۔ ایک اورنرس شروتی کی بہن کریتی نے کہا ہمیں ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ میری بہن خاندان درمیان موجود ہے ۔واضح رہے کہ نرسوں کے علاوہ عراق میں کام کرنے والے تقریباً 100 دیگر بھارتی بھی اسی جہاز سے بھارت پہنچے ہیں ہیں، یہ نرسیں عراق کے شہر تکریت کے ایک اسپتال میں محصور تھیں جب کہ تکریت ان شہروں میں شامل ہیں جن پر حال ہی میں داعش نے قبضہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :