فرانسیسی خاتون کا بیٹی کی استانی پر چاقو سے حملہ،پے در پے وار کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا،دل دہلا دینے والے واقعے نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا،استانی کا قتل وحشیانہ کارروائی،سکیورٹی ادارے واقعہ کے عینی شاہد بچوں اور ملازمین کو ہرممکن تحفظ فراہم کریں، صدر فرانسو اولاند
اتوار 6 جولائی 2014 14:56
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) فرانس کے جنوب مغربی شہر البی میں ایک خاتون نے اپنی بیٹی کی اسکول ٹیچر پر سر عام چاقو سے پے در پے وار کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسکول ٹیچر کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے نے پرامن سمجھے جانے والے فرانسیسی معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
صدر فرانسو اولاند نے استانی کے قتل کو "وحشیانہ" کارروائی قرار دیتے ہوئے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے کے عینی شاہد بچوں اور ملازمین کو ہرممکن تحفظ فراہم کریں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کلوڈ ڈیرین نے بتایا کہ البی شہر میں ایک بچی کی والدہ نے گذشتہ جمعہ کو اسکول میں گھس کر چونتیس سالہ خاتون ٹیچر کو بچوں کے سامنے چْھری کے پے درپے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.