وزیراعظم نواز شریف کو آئی ڈی پیز سے متعلق رپورٹ پیش
اتوار 6 جولائی 2014 22:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو آئی ڈی پیز سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ 27 ہزار 664 خاندانوں کو 32 کروڑ 95 لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی جبکہ ساڑھے چار ہزار ٹن امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو پیش گئی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 5 لاکھ 72 ہزار 529 افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔
اب تک 44 ہزار 633 خاندانوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرین میں ساڑھے چار ہزار ٹن امدادی سامان تقسیم کر چکی ہے۔(جاری ہے)
پاک فوج اور عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے بھی آئی ڈی پیز میں امداد تقسیم کی جا رہی ہے۔ 27 ہزار 664 خاندانوں کو 32 کروڑ 95 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب بنوں میں تین مقامات پر آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے سات مقامات پر غذائی اجناس اور نقد رقوم کی فراہمی کے مراکز قائم ہیں جن میں سے تین بنوں، دو ڈی آئی خان اور ایک لکی مروت میں قائم کیا گیا ہے۔ آئی ڈی پیز نے غذائی اجناس کی فراہمی کے مراکز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.