ایل پی جی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی کلو اضافہ
پیر 7 جولائی 2014 16:25
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) مارکیٹنگ کمپنیوں نے من مانی کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے مزید اضافہ کر دیا جس سے گھریلو سلنڈر 50 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس کی قیمت میں 5 روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔
مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور میں ایل پی جی 115 فی کلو، کراچی میں 105 روپے فی کلو جب کہ مری، میر پور خاص اور دیگر شہروں میں 145 روپے فی کلو کے حساب سے فراخت کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ روز بھی گیس کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا تھا جس کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.