نواز شریف پرویز مشرف کیخلاف اقدامات کے بجائے معاہدوں کی پاسداری کریں، یوسف رضا گیلانی
جمعہ 11 جولائی 2014 15:44
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف اقدامات نہیں بلکہ ان کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہئے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوئے تھے جب کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی شامل تھی۔
(جاری ہے)
یوسف رضا گیلانی
نے کہاکہ اس وقت ملک میں کوئی فوری تبدیلی نظر نہیں آرہی، اگرعمران خان اور طاہرالقادری ریلی نکالتے ہیں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں نوازشریف بھی ہمارے دور حکومت میں ریلیاں نکالتے تھے، ہم جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ فریق نہیں بننا چاہتے۔ سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے صوبوں کو خودمختاری دی اگر یہ خودمختاری پہلے دے دی جاتی تو بنگلادیش نہ بنتا، نیا صوبہ بنانا کوئی جرم نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.