پاکستان کی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت، ایسے حملے ہماری خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف ،خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر برا اتر ڈالتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 11 جولائی 2014 22:00

پاکستان کی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت، ایسے حملے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) پاکستان نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے حملے ہماری خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف ہیں اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر برا اتر ڈالتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی ترجمان نے جمعہ کے روز جاری اپنے بیان میں گزشتہ روز ہونیوالے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے حملے ہماری خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف ہیں ان حملوں سے پاکستان اور خطے میں امن واستحکام کی کوششوں پر برا اثر پڑتا ہے ۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ ڈرون حملے میں کئی اموات ہوئی ہیں ۔