جرمنی 24 برس بعد دنیائے فٹبال کا نیا حکمران بن گیا
پیر 14 جولائی 2014 11:28
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں 3 بار کے عالمی چیمپئن جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 بار کے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر چوتھی بار فٹ بال کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اورابتدا ہی سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے، میچ کے 35ویں منٹ میں ارجنٹائن کو گول کرنے کا سنہری موقع ملا لیکن اس نے یہ موقع گنوا دیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک بار گیند کو جال میں ڈالا لیکن ریفری کے آف سائیڈ کے فیصلے نے کھلاڑیوں کی خوشی کے لمحات کو مایوسی میں بدل دیا اور یوں میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔
(جاری ہے)
میچ کا دوسرا ہاف بھی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر ایک بار پھر بھرپور وار کئے لیکن دونوں ٹیموں کے تمام حملے ناکام رہے اور کوئی ٹیم برتری حاصل نہ کرسکی۔ میچ کے پہلے ہاف کی طرح دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن کوئی ٹیم ان سے فائدہ نہ اٹھاسکی اور اس طرح میچ کا مقررہ وقت بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوا جس کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔
اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی میسی، مولر، کلوزے سمیت دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی گول کرنے کی تمام کوششیں رائیگاں گئی لیکن دوسرے ہاف میں جرمن تماشائی اور شائقین اس وقت خوشی سے بے حال ہوگئے جب ماریو گوئٹزے نے انتہائی اہم گول کرکے جرمنی کو فتح کن برتری دلادی اور جرمنی نے یہ فائنل مقابلہ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت کر فٹ بال کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا یا نہیں؟
-
یوسی چیئرمین وجیہ الحسن کا شاہ فیصل فٹبال کلب کا دورہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان ٹینس ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد اے ٹی ایف ٹیم کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
-
ہیوگو نیس اور جان زیلینسکی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا
-
پوری توجہ انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ پر ہے، بابر اعظم
-
ڈیوین براوو افغانستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈرمقرر
-
ثانیہ مرزا نے گھر کے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی
-
ریال میڈریڈ اور جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر ٹونی کروس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پیرس اولمپکس سے قبل ارشد ندیم کو 6 نئے جیولن مل گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.