پشاور،ممکنہ سیلاب کا خطرہ ، دریاکے کنارے آباد علاقوں کے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

پیر 14 جولائی 2014 20:38

پشاور،ممکنہ سیلاب کا خطرہ ، دریاکے کنارے آباد علاقوں کے لوگوں کو محتاط ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) ممکنہ سیلاب کا خطرہ اے سی پشاور ممتاز احمد کا دریاکے کنارے آباد علاقوں پیاری بالا  چغی بالا  ناگمان  جالابلیہ  ٰتخت آباد اور دریا کے کنارے دوسرے مقاما ت کا علاقہ عمائدین کے ہمراہ دورہ لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی پشاور کی خصوصی ہدایت پر ممکنہ سیلاب کا خطر ہ کے حوالے سے اے سی پشاور ممتاز احمد نے مقامی ایم این اے ساجدنواز کے خصوصی نمائندے سابق کونسلر سیدان شاہ کے ہمراہ یاری بالا  چغی بالا  ناگمان  جالابلیہ  ٰتخت آباد کا دورہ کیا اس موقع پر اے سی پشاور نے مقامی لوگوں سے انکی تکالیف کے متعلق معلومات حاصل کی جبکہ پانی کے بہاؤ اور دریا میں پانی کی موجودگی کی موجودہ صورتحال سے واقفیت حاصل کی اے سی نے لوگو ں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی صورتحال جاننے کیلئے ڈی سی آفس پشاور سے روزانہ معلومات حاصل کریں اور علاقے کے عمائدین کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کونکالنے کیلئے مساجد سے اعلانات کے ذریعے لوگوں کو بروقت اطلاع یقینی بنائیں جائیں اور ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کردی گئی اے سی پشاور نے دریاؤں کے پشتوں کا معائنہ بھی کیا اور لوگو ں کے مطالبات کی روشنی میں صوبائی حکومت سے پشتوں کی فوری تعمیر کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ۔

متعلقہ عنوان :