نواز شریف نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا ،کشیدگی کی سیاعت ن لیگ کی روایت بنی ہوئی ہے ،شرجیل میمن،صوبوں میں وفاق کی غیر ضروری دخل اندازی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا آمرانہ مزاج کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،صوبائی وزیر اطلاعات

بدھ 16 جولائی 2014 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا ہے اور آج بھی کشیدگی کی سیاست مسلم لیگ (ن) کی روایت بنی ہوئی ہے۔ ہم صوبوں میں وفاق کی غیر ضروری دخل اندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا آمرانہ مزاجس کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسی بھی سیاسی جماعت کو اس ملک میں برداشت نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن) نے اداروں سے ٹکراؤ اور سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا تھا اور اب بھی انہوں نے اس روایت کو جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا آمرانہ مجاز کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی صوبائی معاملات میں ان کی مداخلت کو تسلیم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی آمرانہ سوچ اور اداروں سے ٹکراؤ کے باعث آج تک وفاقی اہم اداروں میں سربراہان کی جگہ خالی پڑی ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت بڑی طرح سے ناکامی کی جانب جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنا قبلہ درست کرے اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا پورے ملک کے عوام کو اس عذاب سے نکالنے پر توجہ دے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدے اب تک جھوٹ ثابت ہوئے ہیں۔