فلپائن سمندری طوفان راماسون کے بعد ماٹمو اور طوفان بادوباراں کیلئے وارننگ جاری کردی گئی

بدھ 23 جولائی 2014 11:31

منیلا ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) فلپائن میں سمندری طوفان راماسون کے بعد ماٹمو اور اب طوفان بادوباراں کے لیے وارننگ جاری کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے سمندری طوفان راماسون نے زبردست تباہی مچائی جس سے 100 کے قریب افراد ہلاک اور ملکی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔اس کے فورا بعد ماٹمو نے رہی سہی کسر نکال دی اور اب حکام نے ایک اور طوفان بادوباراں کیلئے شہریوں کو متنبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دوسرا طوفان ماٹمو اب تائیوان کی حدود میں داخل ہوچکا ہے تاہم ایک نئے طوفان بادوباراں کے آثار ظاہر ہورہے ہیں جس کیلئے شہری اپنے طور پر حفاظتی انتظامات کرلیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیگزینڈر پاما نے صحافیوں کو بتایا کہ طوفان بادوباراں کے حوالے سے وارننگ بٹنیس کے علاقے میں جاری کی گئی ہے جہاں 7.5 سے 15 ملی میٹر فی گھنٹہ بارش ہونے کے امکانات ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے سمندری سفر پر پابندی عائد کردی ہے اور چھوٹی کشتیوں کو بھی وہاں جانے سے منع کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :