سانحہ لاہور، جوڈیشنل ٹریبونل نے کارروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران طلب کرلئے
بدھ 23 جولائی 2014 16:16
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) ماڈل ٹاؤن واقعے کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشنل ٹریبونل نے کارروائی میں حصہ لینے والے تمام پولیس افسران کو جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں سانحہ لاہور کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل ٹریبونل کی کارروائی کے آغاز پر جے آئی ٹی کے رکن سیف المرتضی نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل برانچ نے پنجاب حکومت کو کسی ممکنہ صورتحال کے بارے میں پیشگی رپورٹ دے دی تھی، پہلی رپورٹ 4 جون جبکہ دوسری 11 جون کو بھجوائی گئی تھی۔
ڈائریکٹر آئی بی ساجد بلال نے عدالت کو بتایا کہ انٹیلی جنس بیورو نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کوئی پیشگی رپورٹ نہیں دی تھی۔ اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایس آئی اسد علی خان نے بھی اس معاملے میں حکومت کو کسی بھی قسم کی پیشگی خفیہ رپورٹ بھجوانے کی تردید کی۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران آئی ایس آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ، ڈاکٹر توقیر شاہ، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور سمیت 10 اہم شخصیات کے مابین موبائل فون گفتگو کا تفصیلی تجزیہ پیش کر دیا جب کہ مزید 8 فون نمبر کی تجزیاتی رپورٹ کے لئے مہلت طلب کرلی۔
جس پر ٹرویبونل نے آئی ایس آئی کو چار روز کی ملہت بھی دے دی۔ ٹربیونل نے آپریشن میں شریک سابق ڈی آئی جی اور 9 ایس پیز سمیت تمام پولیس افسران کو 24 جولائی کو جراح کے لئے دوبارہ طلب کرلیا، اس کے علاوہ ٹربیونل نے واقعے سے قبل آئی جی پولیس پنجاب کی اچانک تبدیلی کے محرکات جاننے کے لئے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے رپورٹ بھی مانگ لی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.