بھارت میں مسافر ٹرین نے اسکول بس کو روند دیا، 12 بچے ہلاک، 28 زخمی
جمعرات 24 جولائی 2014 13:35
نئی دلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) بھارت میں ٹرین نے اسکول بس کو روند دیا جس کے نتیجے میں 12 بچے ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانا کے ضلع میڈک میں مسافر ٹرین نے گاؤں ماسیاپیٹ کے قریب پٹڑی عبور کرنے والی اسکول بس کو روند دیا جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت سوار 40 بچوں میں سے 12 موقع پر ہی ہلاک جبکہ دیگر زخمیوں میں بھی کئی کی حالت نازک ہے۔
حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق زخمی حالت میں اسپتال لائے گئے 16 بچوں کی عمریں 7 سے 14 سال کے درمیان ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور بھی ہلاک ہوا تاہم خدشہ ہے کہ ڈرائیور نے مسافر ٹرین کے ہارن کی پرواہ کئے بغیر ریلوے لائن پر بس چڑھا دی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہر سال ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 15 ہزار افراد ٹرینوں کی زد میں آکر ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ اس حوالے سے 2 سال قبل حساس مقامات پر پل اور انڈر پاسز بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.