اسلام آباد کو 3ماہ کے عرصے کیلئے فوج کے حوالے کرنا نہایت غیر مناسب اقدام ہے،سینیٹر رضا ربانی ، آرٹیکل 245 کا اطلاق جس علاقے میں ہوگا وہاں پر ہائی کورٹ کے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت اختیارات معطل ہو جائیں گے،رہنما پیپلزپارٹی
ہفتہ 26 جولائی 2014 19:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 245کے تحت اسلام آباد کو 3ماہ کے عرصے کیلئے فوج کے حوالے کرنا ایک نہایت ہی غیر مناسب اقدام ہے۔ جس کی پیپلز پارٹی کبھی بھی حمایت نہیں کر سکتی ، پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 245 کا اطلاق جس علاقے میں ہوگا وہاں پر ہائی کورٹ کے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت اختیارات معطل ہو جائیں گے،اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق بھی سلب ہونگے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ پہلی اگست 2014سے لے کر تین ماہ کیلئے اسلام آباد کی حدود کے اندر بنیادی انسانی حقوق جوکہ آئین کے تحت ہر شہری کو حاصل ہیں ان کونافذکرنے کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہوگا اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ آگے چل کر حکومت اس علاقے میں خصوصی فوجی عدالتیں بھی قائم کر دے ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے آرٹیکل245 کے استعمال سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اسلام آباد کی سول انتظامیہ جووزارت داخلہ کے ماتحت ہے مکمل طور پر لاء اینڈ آرڈر کوقائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے، پاکستان کے شہری وزیر داخلہ کو ان کے وہ بیانات یاد دلوانا چاہتے ہیں، جن میں انہوں نے بلند و بانگ دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آبادمحفوظ ترین سٹی ہے وہ ان سے یہ بھی پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ رپیڈ رسپارنس فورس جس کا انہوں نے دعویٰ کیا تھا وہ کہاں ہے اور اب کیوں فوج کو رپیڈ رسپارنس فورس کا کام کرنا پڑ رہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.