شہباز شریف اور اسحاق ڈار کا عمران خان سے رابطہ ،مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی
پیر 28 جولائی 2014 13:13
اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے تحریک انصاف سے رابطہ کر کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرا دی،پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ خفیہ اور دوسرے ذریعوں کی براہ راست رابطوں پر ہی ردعمل ظاہر کریں گے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اوروفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عمران خان سے رابطہ کر کے آزادی مارچ سے متعلق مذاکرات کرنیکی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کی قیادت تحریک انصاف کے مطالبات پر غور کرنے کو تیار ہے ۔ عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے مدینہ منورہ میں اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے ایک رہنما سے ملاقات میں بات چیت کا عندیہ ضرور دیا لیکن نوازلیگ کی طرف سے کوئی پیشکش نہیں کی گئی ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ جب تک نواز لیگ کی جانب سے براہ راست رابطہ نہیں کیا جاتا ردعمل ظاہر نہیں کریں گے ۔
سیاسی مبصرین حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بیک ڈور رابطوں کو اہم قرار دے رہے ہیں ۔دوسری طرف ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے مطالبات ماننے کو تیار ہے،چوہدری نثار (ن) لیگ میں واحد شخصیت ہیں جو دربار ی نہیں، ان کے لئے ہماری پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ فوج کو غیر جانبدار رہنا چاہیے اور حکومت کا ساتھ نہیں دینا چاہیے ۔ شہبازشریف نے رابطہ کر کے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات ماننے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست کو اسلام آباد میں ہی رہیں گے، واپس نہیں آئیں گے، خون بھی دینا پڑا تو دیں گے، کارکنوں پر فوج یا پولیس نے گولی چلائی تو نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری کو ساتھ ملاسکتے ہیں لیکن ان کے انقلاب کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ چوہدری نثار (ن) لیگ میں واحد شخصیت ہیں جو دربار ی نہیں، ان کے لئے ہماری پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 245کا نفاد سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.