پیپلز پارٹی 16،16گھنٹوں کی ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو برداشت نہیں کریگی ‘ میاں منظور احمد وٹو
پیر 28 جولائی 2014 15:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 16،16گھنٹوں کی ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو برداشت نہیں کریگی ،ملک میں لوڈشیڈنگ کا عذاب حکومت کو جلد لے ڈوبے گا کیونکہ عوام کی اس ضمن میں تمام امیدیں دم توڑ چکی ہیں، کسان برادری لوڈ شیڈنگ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ٹیوب ویلوں کے ذریعے آبپاشی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے زرعی پیداوار خطرناک حد تک کم ہو رہی ہے۔
ملک میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ٹیوب ویلوں کو 3،3گھنٹو ں کی بلاتعطل اور سستی بجلی مہیا کی جاتی تھی جس سے کسانوں کی آبپاشی کی ضرورتیں بخوبی پوری ہو رہی تھیں اور ملک خوراک کے معاملے میں خودکفیل ہو گیا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اب ایک ایک گھنٹہ ٹیوب ویلوں کو مہنگی بجلی سے پانی کھیتوں کے ٹیل تک نہیں پہنچتا جس سے آبپاشی کو شدید نقصان ہو رہا ہے جو کسانوں کے معاشی قتل کا موجب بن رہا ہے ۔
میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ حکومت 7000میگا واٹ کی شارٹ فال کو کم کرنے میں ناکام رہی ہے جو عوام میں سخت مایوسی کا باعث ہے اور وہ اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یہ حکومت نہیں کر سکتی اسکے باوجودہ کہ انہوں نے بلند بانگ دعوے کئے تھے کہ وہ لوڈشیڈنگ کو سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں ختم کر دیں گے۔ میاں منظور احمد وٹونے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا نندی پور ہائیڈل پاور پراجیکٹ مقام عبرت بن گیا ہے جو نہ تو بجلی پیدا کر رہا ہے اور اگر تھوڑی بہت کر رہا ہے تو وہ سب سے زیادہ مہنگی ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے یاد دلایا کہ پیپلز پارٹی کی پچھلی حکومت نے نیشنل گرڈ میں تقریباً3400میگا واٹ بجلی شامل کی تھی جس سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3سے 4گھنٹے تک رہ گیا تھا ۔ اس حکومت نے ایک سال سے زائد عرصہ میں حقیقت میں ایک میگا واٹ بجلی بھی نیشنل گرڈ میں شامل نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ مینار پاکستان میں ہاتھ میں پنکھا لئے پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا کرتے تھے اب ان کو موجودہ اور ماضی کی صورتحال کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے خود ہی اپنے رد عمل کا فیصلہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ اب انکی عزت کا سوال ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.