عید الفطر کے مو قع پر سیکو رٹی اور بلدیا تی اقداما ت کا جا ئزہ لینے کے سلسلے میں کمشنر کراچی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس اجلاس
پیر 28 جولائی 2014 15:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ عید الفطر کے مو قعہ پر سیکو ریٹی خدشات کے پیش نظر عید گاہو ں اور نما ز اجتما عات کے منتظمین اپنے ارد گرد کٹری نگاہ رکھیں اور کسی بھی مشکو ک شخض یا اشیا ء کی اطلا ع فوری طور پر قریبی پو لیس اور رینجر کے اہلکا روں یا افسران کو دیں یا کمشنر آفس کے کنٹرول روم کے نمبرپر( 99203443 ) پر دیں ان خیالا ت کا اظہا ر انھو ں نے عید الفطر کے مو قعہ پر عید گاہو ں ۔
نما ز کے اجتما عات ۔مساجد اور امام با رگاہو ں پر سیکو ریٹی اور بلدیا تی اقداما ت کا جا ئیز ہ لینے کے سلسلے میں کمشنر آفس میں منعقدہ اجلا س کی صدارت کے مو قعہ پر کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی محمد اسلم کھو سو ۔چیف امپلی میٹینشن یو نٹ کمشنر آفس سید محمد شکیب ۔(جاری ہے)
ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ۔کے ایم سی ۔ڈی ایم سیز کنٹونمٹ بو رڈ اور پو لیس کے افسران سمیت دیگر متعلقین بھی شریک تھے ۔
کمشنر کراچی کو اس موقعہ پر بتایا گیا کہ عید الفطر کے حوالے سے تمام تر بلدیا تی انتظاما ات مکمل کر لیئے گئے ہیں جن میں کے ایم سی ۔ڈی ایم سیز اور تمام کنٹونمٹ بورڈ سمیت ڈی ایچ اے نے عید گاہو ں اور نما ز عید کے اجتماعات کے مقاما ت پر صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اجلا س کو مزید بتایا گیا کہ آپریشنل پو لیس نے تمام اہم مقامات پر سیکو ریٹی کے انتظاما ت کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جبکہ ٹریفک پو لیس کی جا نب سے بھی تمام مقامات پر ٹریفک مینجمنٹ کے خصوصی انتظاما ت مکمل کر لیئے گئے ہیں ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنر زاپنی اپنی حدود میں سیکوریٹی اور بلدیا تی امو ر کی نگرانی کر ینگے اور تمام تر اقدامات کو یقینی بنائینگے انھو ں نے شہر یوں کو اپنی اور انتظامیہ کی جا نب سے عید مبا رکبا د پیش کی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.