حماس کو جنگ بندی کیلئے تیاررہنا چاہئے، بھارت نے بھی زہر اگل دیا

ہفتہ 2 اگست 2014 20:44

حماس کو جنگ بندی کیلئے تیاررہنا چاہئے، بھارت نے بھی زہر اگل دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) بھارت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت سے انکارکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے دونوں فریقین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،بھارتی میڈیاکے مطابق لوک سبھا میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے غزہ کی صورتحال پر ایک قرارداد منظور کرنے کے لیے حکومت سے بحث کا مطالبہ کیا جس پر حکومت نے موقف اختیارکیاکہ غزہ کی صورتحال پر بحث ملک کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ اس کے دونوں ہی فریقوں سے دوستانہ تعلقات ہیں،تاہم بعدازاں سپیکر کی مداخلت سے ایوان میں بحث شروع ہوگئی لیکن حکومت نے کسی طرح کی قرارداد پاس کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہاکہ حماس کو جنگ بندی کے لیے تیار ہونا چاہیے،اس موقع پر بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہاکہ ان کی حکومت فلسطینی کاز کی حمایت کرتی ہے اور اسرائیل بھارت کا ایک قریبی دوست ہے۔

متعلقہ عنوان :