بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی سینٹ کا پہلا اجلاس گورنر سندھ / چانسلر کی زیر صدارت8 اگست کو منعقد ہوگا

پیر 4 اگست 2014 20:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء ) بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کی سینٹ کا پہلا اجلا س گورنر سندھ/ چانسلر ڈاکٹر عشرت العباد خان کی زیر صدارت اگست کے مہینے میں منعقد ہوگا ۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی سے ملحقہ 11 کالجز سے 12 اساتذہ کو سینٹ کی ممبرشپ کے لئے منتخب کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

تمام ملحقہ کالجز کے اساتذہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نا مزدگی فا رم کی آخری تاریخ 7 اگست 2014 ہے جبکہ فا ر م کی وا پسی کی تا ریخ 8 اگست 2014 ہے ۔ سینٹ کی رکنیت کے لئے اساتذہ کا انتخاب مورخہ 12 اگست 2014 کو صبح 10 بجے یونیورسٹی کیمپس میں کیا جائے گا ۔ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری سے ملحقہ تمام کالجز کے اساتذہ اس انتخابی عمل میں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :