نوشہر ہ کینٹ، بزرگ باپ کو گالیاں دینے سے منع کرنے پر بھائی نے فائرنگ سے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

پیر 4 اگست 2014 22:26

نوشہر ہ کینٹ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء ) نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں خون سفید ہوگیا بزرگ باپ کو گالیاں دینے سے منع کرنے پر سگے بھائی نے فائرنگ بھائی کو موت کے گھا ٹ اتاردیا۔پبی میں اسلحہ فیکڑی کے مالک نے چوری کرنے کے الزام میں کچرا جمع کرنے والے کم سن بچوں پر شدید جسمانی تشدد کے بعد موٹرکار چڑھادی جس سے دونوں کم سن بھائی شدید زخمی ہوگئے تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کرتے ہوئے نو سالہ عثمان الرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

گیارہ سالہ اخترگل کی حالت بھی انتہائی تشویش ناک۔پوسٹ مارٹم کے بعد اسلحہ فیکڑی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی ڈاگئی روڈ پر عیسیٰ خان اسلحہ فیکٹری کے مالک مسمی عیسیٰ خان کو شک تھا کہ دو کم سن سکے بھائی مسمی عثمان الرحمن عمرنو سال اور اخترگل پسران عبدالباقی سکنہ بابو گڑھی پبی جو کہ کچرا جمع کرتے ہیں نے ان کی اسلحہ فیکٹری کے چند لوہے کے راٹ چورے کئے ہیں جس پر اس نے ان دونون بچوں کو پکڑا اور کمرے میں بند کرکے شدید جسمانی تشدد کیا اور شدید ازیت کے بعد اس کو اپنی موٹرکار سے آگے بھگایا نو سالہ عثمان الرحمن بھاگ بھاگ کر سڑک پر گرگیا اور بھر اخترگل گیارہ سالہ بھی تھک کر گر کیا جس کی وجہ سے موٹرکار ان پر چڑگئی۔

(جاری ہے)

ظلم اسلحہ فیکٹری مالک زخمی بچوں کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔لوگوں نے زخمی بچوں کو میاں راشدحسین مموریل ہسپتال پبی پہچایا جہاں پر ان کو تشویش ناک حالت کی وجہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کرتے ہوئے نو سالہ عثمان الرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔گیارہ سالہ اخترگل کی حالت بھی انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

جابحق نو سالہ عثمان الرحمن کا میاں راشدحسین مموریل ہسپتال پبی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کم سن عثمان الرحمن کے والد عبدالباقی کی مدعیت میں تھانہ پبی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسرا واقعہ رسالپور کے علاقے بارہ بانڈہ غریب آباد میں پیش آیا جہاں پر بدبخت بیٹے طاہر علی اپنے والد ضمیر خان کو گالیاں دئے رہا تھا چھوڑے بھائی مسمی اخترگل نے روکا جس پر طاہر علی نے پستول نکالا اور اندھا دھن فائرنگ کرکے سکا بھائی اخترگل گولیاں لگنے سے شدید زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کرتے ہوئے راستے میں جابحق ہوگیا۔پوسٹ مارٹم کے ملزم بھائی طاہر علی کے بعد باپ کی مدعیت میں تھانہ رسالپور میں مقدمہ درج۔

متعلقہ عنوان :