14 اگست کے معاملات کا سامنا سیاسی طور پر کریں گے، خواجہ آصف
منگل 5 اگست 2014 14:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5اگست 2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 245 کے نفاذ کا 14 اگست سے کوئی تعلق نہیں لیکن اس سلسلے میں پارلیمنٹ کی رائے کا احترام کریں گے اورحکومت 14اگست کے معاملات کا سامنا سیاسی طور پر کرے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فوج کو آرٹیکل 245 کےتحت کسی سیاسی مقصد کےلئےبلکہ آپریشن ضرب عضب میں کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے بلایا گیا۔
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے آغاز سے ہی اسلام آباد میں فوج کی طلبی پر غور کیا جارہا تھا تاہم آرٹیکل 245 کے نفاذ میں تاخیر کی وجہ سے اسے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے جوڑا جارہا ہے۔ آرٹیکل 245 کے نفاذ کا 14 اگست سے کوئی تعلق نہیں ہے، سیاسی معاملات کو سیاسی طریقے سے ہی حل ہونا چاہیئے۔(جاری ہے)
حکومت 14اگست کے معاملات کا سامنا سیاسی طور پر کرے گی۔
پارلیمنٹ عوام کی خواہشات کی مظہر ہے آرٹیکل 245 کے نفاذ کے سلسلے میں پارلیمنٹ کی رائے کا احترام کریں گے۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی تناؤ نہیں، پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ حکومت کو نہیں کرنا یہ معاملہ عداکت میں زیر سماعت ہے اور وہیں اس کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران اور شیخ رشید دوسروں کے کندھوں پر سیاست کررہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.